ذرائع کے مطابق نواحی علاقے طورا اوڑائی کے قریب گزشتہ رات شدت پسند کمانڈر زیور ملا نے اورکزئی ایجنسی کے قبیلہ آخیل کے شدت پسند ساتھیوں کی مدد سے مخالف شدت پسند گروپ کے مرکز میرانی پر حملہ کردیا۔جھڑپ کے دوران مقامی شدت پسند کمانڈر حافظ کمال اور کمانڈر شاہ نواز سمیت چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔جن کی لاشیں مرکز میں ہی موجود ہیں ۔ذرائع کے مطابق دونوں گروپ علاقے پر اپنی بالا دستی چاہتے ہیں۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168825
ہنگو کے نواحی علاقے میں شدت پسندوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم میں دو کمانڈروں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔